تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:36

امریکا :ایک شخص نے گاڑی سے خاتون کوکچل کرہلاک کردیا

جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں ایک شخص نے گاڑی سے خاتون کوکچل کرہلاک اور 11 افراد کوزخمی کردیا۔پولیس نے قتل کے الزام میں مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔واقعہ ریاست کیلی فورنیا کے علاقے وینس بیچ پرپیش آیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے سیاہ رنگ کی کار ایک کیفے کے قریب رکتی ہے اس موقع پر کار کے قریب سے گزرنے والی ایک خاتون کار کے ڈرائیور سے کچھ کہ کر آگے جاتی ہے جس کے بعد ڈرائیور کار سے باہر نکلتا ہے اور پھر دوبارہ کار میں بیٹھتا ہے اور تیزی سے کار سامنے ہی پیدل چلنے والے لوگوں کے یجوم میں گھسا دیتا ہے اور موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.