5 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:43
امریکا میں ایک پاور پلانٹ مدت پوری ہونے پر گرادیا گیا
جیو نیوز - کیلے فورنیا… امریکا میں ایک پاور پلانٹ مدت پوری ہونے پر گرادیا گیا ، پاور پلانٹ گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔کیلے فورنیا کی سینٹرل ویلی میں اسٹیم پاور پلانٹ کومدت پوری ہونے پر گرا دیا گیا، اس منظر کو دیکھنے کیلئے ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے، عمارت کے گرنے سے اڑنے والے ذرات سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔