5 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:2
چینی منگولیا میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، نظام زندگی متاثر
جیو نیوز - بیجنگ … چین کے علاقے منگولیا میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا ہے۔ چین کے خود مختار علاقے منگولیا میں 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی تیز بارش سے سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔ کئی علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ خراب موسم کے باعث منگولیا سے بیجنگ جانے والی پروازیں بھی متاثرہوئیں۔ مقامی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔