تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:34

ترکی: حکومت کا تختہ الٹنے کے جرم میں سابق فوجی سربراہ کو عمر قید کی سزا

جیو نیوز - استنبول … ترک عدالت نے فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) الکر بازبگ کو حکومت کا تختہ الٹنے کے جرم میں عمرقید کی سزاسنادی۔ استنبول میں طیب اردگان کی حکومت الٹنے کے الزام میں کیس کی سماعت کی گئی، 250 افراد پر اس سازش کا الزام لگایا گیا تھا جس میں فوجی افسران بھی شامل تھے۔ 5 سالہ مقدمے کی کارروائی کے بعد فوج کے سابق سربراہ سمیت 16 دیگر افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، ان افراد میں فوج کے 10 ریٹائرڈ افسران بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 60 دیگر افراد کو ایک برس سے 47 برس تک قید کی سزا بھی سنائی گئی،عدالتی کارروائی کے دوران درجنوں افراد عدالت کے باہر موجود تھے۔ پولیس اور مشتعل مظاہرین کی درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.