تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اگست 2013
وقت اشاعت: 2:49

القاعدہ کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں ملی ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ القاعدہ کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہیرف نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ القاعدہ کے خلاف پاکستان اور افغانستان میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔اسامہ بن لادن کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کارنامہ تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں القاعدہ کی ذیلی تنظیموں کی نگرانی جاری ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ پر دباوٴ برقرار رکھا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.