6 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:21
چین میں شدید بارشیں، ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیرآب
جیو نیوز - بیجنگ …چین کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ہزاروں ایکڑزرعی زمین زیر آب آگئی۔چین کے خود مختار علاقے منگولیا اور صوبہ ہیلونگ جیانگ میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ منگولیا کے شہراِرگونا اور ہیلونگ جیانگ کی Fuyu کاوٴنٹی میں میدانی علاقے اور تقریباً 30 ہزار ایکڑزرعی زمین سیلاب کی نظر ہوچکی ہے۔ دوسری جانب 127 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔