6 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:21
ایمن الظواہری کی دھمکی کی وجہ سے سفارتخانے بند کیے گئے، امریکی اخبار
جیو نیوز - واشنگٹن …امریکا نے مسلم ملکوں میں اپنے سفارت خانے ایمن الظواہری کی دھمکی کی وجہ سے بند کیے۔القاعدہ کے سربراہ کی گفتگورکارڈ کرلی گئی تھی جس میں وہ یمن میں القاعدہ رہنما کو حملے کا حکم دے رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے یمن میں القاعدہ سے منسلک گروپ کے سربراہ ناصر الوحیشی کو پانچ اگست تک امریکی سفارت خانوں پرحملے کا حکم دیاتھا۔ القاعدہ لیڈروں کے درمیان گفتگوکوامریکی خفیہ ادارے نے حساس آلات کی مدد سے ریکارڈ کیاتھا۔القاعدہ کی دھمکی کے بعد امریکا نے مشرق وسطیٰ اور افریقا میں اپنے 19سفارت خانے 10 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔