6 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:37
امریکا: مسلح شخص کی فائرنگ،3 افراد ہلاک
جیو نیوز - ہیرس برگ …امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک اجلاس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے3 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ واقعہ ریاست پنسلوانیا کے روزٹاوٴن شپ کی میونسپل بلڈنگ میں اس وقت پیش آیا جب سپروائزر معمول کی ماہانہ میٹنگ میں مصروف تھے۔ مقامی حکام کے مطابق پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ فائرنگ سے 3افرادہلاک اور چار زخمی ہوئے۔زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔فوری طور پر حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔