تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:53

ہیروشیما پرایٹم بم گرائے جانے کے 68 برس مکمل

جیو نیوز - ہیروشیما…جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کو 68 برس مکمل ہوگئے ، یاد گاری تقریب میں وزیراعظم شنزو ایبے اور ہزاروں افرادنے شرکت کی۔ جاپان میں ہیروشیما کے مقام پرامریکا نے 6اگست 1945کو ایٹم بم گرایا تھا،واقعہ کے68 برس مکمل ہونے پر یاد گاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ہیروشیما امن پارک میں 50 ہزار افراد نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شنزو ایبے اوردیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ہیرو شیما کے سانحہ میں ایک لاکھ40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے تین دن بعد ناگاساکی میں بھی امریکا نے ایٹم بم گرایا تھا جس نے ہزاروں افراد کی جان لے لی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.