تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:39

ترکی میں شامی پناہ گزینوں میں 5 ہزار رہائشی خیمے تقسیم

جیو نیوز - انقرہ … ترکی میں شامی پناہ گزینوں میں 5 ہزار رہائشی خیمے تقسیم کئے گئے ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ عبدالله کی خصوصی ہدایات پر شامی پناہ گزینوں کی مدد مہم کے سلسلہ میں ترکی میں مقیم پناہ گزینوں میں 5 ہزار ٹینٹ تقسیم کئے گئے۔ سعودی حکومت شام سے نقل مکانی کر کے پڑوسی ممالک میں رہائش اختیار کرنے والے شامی باشندوں کی مدد کیلئے مہم چلا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.