6 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:44
نیپال:دریا عبور کرنے والے 6 ہندو یاتری ڈوب گئے
جیو نیوز - خرطوم … شمال مغربی نیپال میں طغیانی والے دریا کو عبور کرنے کی کوشش میں 6 ہندو یاتری ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ہندو یاتری کمالا دریا کو عبور کر کے مندر میں صبح کی عبادت کیلئے گئے، واپسی پر دریا میں مون سون بارشوں کی وجہ سے طغیانی آ گئی جس کو عبور کرنے کی کوشش میں 6 ہندو یاتری ڈوب کر ہلاک جبکہ 7 لاپتہ ہو گئے۔