6 اگست 2013
وقت اشاعت: 23:13
میکسیکومیں زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں
جیو نیوز - میکسیکو سٹی…میکسیکو میں زلزلے کے باعث میکسیکو سٹی میں عمارتیں لرز گئیں ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو میں 5.1 شدت کے زلزلے کا مرکز میکسیکو سٹی سے 300 کلومیٹر شمال میں تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔