تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:14

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا

جیو نیوز - ریاض…سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔سعودی عرب میں 28 ویں روزے کو عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا لیکن چاند نظرآنے کی کوئی شہادت نہیں ملی جس کے بعد سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں عید کاچاند نظرآنے کی شہادتیں ملنے کے بعد عید الفطرکاسرکاری اعلان کیا جائے گا۔ گزشتہ رات سعودی عرب میں رمضان المبارک کی 29 ویں شب کا اختتام مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں ختم قرآن کے ساتھ ہوا۔جس میں امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آخری طاق رات کووزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی مسجد نبوی میں ختم قرآن کی نماز ادا کی اور روضہ رسول ﷺپر حاضری دی اور مقدس مقامات کی زیارت کی،،وزیراعظم آج شب مدینہ منورہ سے وطن واپسی کیلیے روانہ ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.