7 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:18
دمشق میں کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور کئی زخمی
جیو نیوز - دمشق…شام کے دارالحکومت دمشق میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔گزشتہ روز شام کے دارالحکومت میں حکومت کی حامی ڈسٹرکٹ جرمانا میں کار بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔دھماکے کی وجہ سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی گاڑیاں کو آگ لگی۔شام کی سرکاری ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔اب تک کسی نے حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔گزشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں کار بم دھماکے ہوا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔