7 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:55
ارجنٹینا : گیس کے اخراج سے دھماکا، 8 افراد ہلاک اور 58 زخمی
جیو نیوز - روزائرو…ارجنٹینا کے شہر روزائروRosarioمیں دس منزلہ عمارت میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق 10 منزلہ عمارت کی نچلی منزل میں گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے عمارت کے سامنے کا حصہ مکمل طور پر گرگیا اور پہلی منزل پر آگ لگ گئی۔ ریسکیو اہلکار عمارت اور ملبے میں پھسنے افراد کونکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ متاثرہ علاقے کے رہنے والوں کے مطابق دھماکے سے پہلے گیس کی سخت بو تھی،جس پر گیس کے عملے نے علاقے کی گیس بند کر دی تھی۔