7 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:19
شام:دمشق کے نواحی علاقے میں کاربم دھماکا،18افراد ہلاک
جیو نیوز - دمشق…شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں کار بم دھماکے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔دمشق کے نواحی علاقے جرامانا میں زوردار کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتیں اور کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔اور ان میں آگ بھڑک اٹھی۔شام کے سرکاری ٹیلیوڑن کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ کے بعد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصرف ہیں۔دھما کہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔