7 اگست 2013
وقت اشاعت: 14:47
برطانیہ کودیگر ممالک کی امدادی رقوم روک دینی چاہیے ، گوڈ فرے بلوم
جیو نیوز - لندن…برطانوی پارلیمنٹ کے رکن گوڈ فرے بلوم Godfrey Bloomنے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے دوسرے ملکوں کو دی جانے والی امداد غیر ضروری اشیا کی خریدار میں خرچ کردی جاتی ہے۔ Godfrey Bloom گوڈ فرے بلوم نے دیگر ملکوں کے لئے امداد کے بارے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو امدادی رقوم کی فراہمی روک دینی چاہیے۔کیونکہ اس میں سے زیادہ تر کاروں ،دھوپ کے چشموں کی خریداری میں خرچ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو اب پارٹی قیادت میں زیر غور لایا گیا ہے جس کے بعد اس معاملے پر اسکروٹنی کی جارہی ہے۔ بیرونِ ملک امداد دینے کے خلاف انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک مہینہ میں کسی کو اربوں پاوٴنڈ کی امداد دی جائے؟جبکہ خود برطانیہ اس وقت قرضوں کا شکار ہے۔ زیادہ تر امداد قیمتی کاروں اور دیگر اشیا میں خرچ کردی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف 18 کے لئے پاکستان کی مدد کی جارہی ہے،پاکستان ایف 18 کا اسکواڈرن حاصل کرے گا ،حالاں کہ ہمیں ایف 18 کے اسکواڈرن کی ضرورت ہےَ۔دوسری جانب شیڈو ڈیویلپمنٹ وزیر روشن آرا علی نے پارٹی رہنماوٴں سے مطالبہ کیا ہے کہ گوڈ فرے بلوم کے کے خلاس اس بیان پر ایکشن لیاجائے۔انہوں نے کہا کہ یہ یہ ان کا جارحانہ رویہ ہے۔