17 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:17
مصر میں جاری فوجی کارروائیوں کے خلاف تیونس میں مظاہرہ
جیو نیوز - تیونس…مصر میں جاری فوجی کارروائیوں کے خلاف تیونس میں مظاہرہ کیا گیا۔اس مظاہرے میں سیکڑوں لوگ شامل تھے۔ گزشتہ روزسیکڑوں لوگوں نے تیونس کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔ یہ احتجاج مصر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے خلاف کیا گیا۔ان فوجی کارروائیوں میں 5 سو افراد ہلاک ہوئے۔سڑکوں پر موجود لوگوں کا مطالبہ تھا کہ مصر میں جاری فوجی کارروائیاں بند کی جائیں،تیونس کی سیاسی صورتحال بھی مصر جیسی ہے۔ جبکہ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم امن اور جمہوری معاشرہ چاہتے ہیں۔