تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:46

زلزلے سے محفوظ عمارتیں کیسے بنائی جائیں؟ ماہرین نے 13منزلہ عمارت گرادی

جیو نیوز - کیلی فورنیا…زلزلے سے عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لئے کیا اقدامات کیے جائیں اور انکے کیا اثرات ہوتے ہیں یہ جاننے کیلیے کیلی فورنیا میں ماہرین نے ایک 13 منزلہ عمارت گرادی ۔عمارت گرانے کا مقصد زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان اور زمین پر اثرات کا جائزہ لینا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس عمارت کے گرنے سے زمین پر وہی اثر پڑ سکتا تھا جو ایک ہلکے سے زلزلے کا ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے 1 میل کے رقبے پر 6سو سیسمو گراف نصب کئے گئے تھے۔ عمارت گرنے سے ساڑھے 12 ہزار ٹن ملبہ زمین پر آگرا۔ اس دوران زمین کی حرکات ریکارڈ کی جاتی رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.