تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:16

مصر میں ہلاکتوں کی تعداد 750 سے زیادہ ہوگئی

جیو نیوز - قاہرہ…مصر میں 4 روز سے جاری ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 750 سے تجاوز کرگئی ہے ۔مصر کی کشیدہ صورت حال میں مصرکی کابینہ کااجلاس آج ہوگا۔توقع کی جا رہی ہے کابینہ کے اجلاس میں اخوان المسلمون پر پابندی لگائی جا سکتی ہے ۔ ملکی بحران پرمصری کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، اجلا س میں اسلام پسند جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے،قاہرہ کی مسجد الفتح کومصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں سے خالی کرا لیا گیاہے جس کے بعد آج مزید مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔مسجد سے 385 حامیوں کو گرفتار کیاگیاہے،زیر حراست افراد پر دہشت گردی اور قتل کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔مصر میں پچھلے چار دنوں کے دوران ساڑھے 7 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، دوسری جانب مصری وزیر اعظم حازم الببلاوی نے خونریزی کی کا ذمہ دار اخوان المسلمون کو ٹھہرایا ہے۔ الببلاوی کاکہناہے کہ ان لوگوں کے ساتھ مفاہمت ممکن نہیں جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں اور جنہوں نے ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے گرجا گھروں ، اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سب سے پہلے مزید خون خرابہ ہونے سے روکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.