تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:32

عوام کاقتل عام،یورپی یونین کا مصر کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا انتباہ

جیو نیوز - برسلز…یورپی یونین کے سربراہان نے کہاہے کہ اگرمصرمیں جاری تشدد کا خاتمہ نہ کیاگیا تومصرکی فوج اورعبوری حکمرانوں سے تعلقات پر نظر ثانی کی جائے گی۔یورپی یونین کے صدراور یورپین کمیشن کے سربراہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مصری حکمرانوں کوخبردارکیاگیاہے کہ مصر میں جاری بحران اگر مزید پھیلتا ہے تو اس سے ناقابل یقین حدتک سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ان رہنماوٴں کاکہناہے کہ حالات کی بہتری کی ذمے داری مصرکی فوج اور عبوری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ مصری حکومت کی طرف سے صدر مْرسی کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن میں گزشتہ چند روز کے دوران 800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.