تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2013
وقت اشاعت: 17:57

مصری سیکورٹی فورسز نے اخوان المسلمون کے 42 رہنماوٴں کو گرفتار کرلیا

جیو نیوز - قاہرہ … مصری سیکیورٹی فورسز نے اخوان المسلمون کے 42 رہنماوٴں کو گرفتار کرلیا، اخوان المسلمون نے ریلیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، آرمی چیف سیسی کا کہنا ہے کہ کسی کو بدامنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصر میں ہنگاموں کے بعد آرمی چیف سیسی نے پولیس اور فوجی افسروں سے خطاب میں معزول صدر مرسی کے حامیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب کیلئے جگہ ہے لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ تشدد سے ملک بنایا جا سکتا ہے تو وہ غلطی پر ہے، ہم ایسی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ مصر میں ہونے والے پرتشدد ہنگاموں میں اب تک 750 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یورپی یونین کے سربراہوں نے مصری حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر تشدد کا جلد خاتمہ نہ کیا گیا تو یورپی ممالک مصر سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔ مصری صحافی شریف نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مصری فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.