تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2013
وقت اشاعت: 6:4

مصرمیں خونریزی اور اس کے مستقبل پر یورپی یونین کوتشویش

جیو نیوز - برسلز…مصرمیں خونریزی اور اس کے مستقبل پر یورپی یونین کو انتہائی تشویش ہے ،صورتحال پر غور کیلیے یورپی یونین کے ہنگامی اجلاس کا پہلا راوٴنڈ آج ہوگا۔یورپی یونین کاکہنا ہے کہ مصر میں جمہوریت اور بنیادی حقوق کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ مصرکا بحران اگر مزید پھیل گیا تو اس کے ناقابل یقین حدتک سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ برسلز میں مصر کی صورتحال پر غور کے لئے ہنگامی اجلاسآج ہوگا ۔ یورپی یونین نے مصر کے لیے اس سال اور گزشتہ سال کئی ارب ڈالر کی امداد اور قرضے منظور کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.