تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:8

فلپائن : موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلے کے بعد نظام زندگی مفلوج

جیو نیوز - منیلا…فلپائن میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلے کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے دارالحکومت منیلا کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد سیلابی پانی سر تک پہنچ گیا ہے جس سے اب تک 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ ہیں اسکول، سرکاری دفاتر، اسٹاک ایکسچینج سب بند پڑے ہیں ۔ 12 ملین افراد کے شہر میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا ہے،سڑکوں اور گلیوں میں سیلاب کی وجہ سے گاڑیاں دوڑنے کی بجائے کشتیاں تیر رہی ہیں ، اور سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.