19 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:42
بوسٹن سے بالٹی مور جانے والے طیارے کو فلاڈیلفیا میں اتارلیاگیا
جیو نیوز - بوسٹن…امریکی شہر بوسٹن سے بالٹی مور جانے والے طیارے کو فلاڈیلفیا میں اتارلیاگیاغیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایئرلائن کے جیٹ طیارے کے کیبن میں اچانک دھواں نکلنا شروع ہوا جس پرفلاڈیلفیا میں اتارلیا گیا۔ طیارے میں 95 مسافر اورعملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ تمام مسافروں میں بحفاظت اتارلیاگیا، کسی کے زخمی ہونے اطلاع نہیں ملی۔ ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے بالٹی مور روانہ کیاجائیگا۔