19 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:14
بھارت : ٹرین کی زد میں آکر 20ہندوزائرہلاک 30زخمی
جیو نیوز - پٹنہ…بھارت میں ٹرین کی زد میں آکر 20ہندوزائر ہلاک اور 30زخمی ہو گئے۔بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ٹرین حادثہ اس وقت پیش آ یا، جب ہندو زائرین سگنل بند ہونے کے باوجود پٹری پار کرتے ہوئے ٹرین کے سامنے آ گئے ۔ جس کے نتیجے میں20ہند زائرین ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔ ریلوے ترجمان نے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ حادثہ کے بعد مشتعل افراد نے ٹرین کو آگ لگا دی اور قریبی ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا۔