21 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:50
سندھ ہائیکورٹ :لاپتہ افراد کیس،ملک بھر کے حراستی مراکز کی تفصیلات طلب
جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل صدیقی نے سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل کردہ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل صدیقی کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 778افراد لاپتہ ہیں۔ رپوٹ کے مطابق سندھ کے 160، کے پی کے 358، بلوچستان 62، پنجاب159، اسلام آباد 16، فاٹا 23، شمالی علاقہ جات 42اور گلگت سے ایک شہری لاپتہ ہونے کے کیس درج ہوئے ہیں۔ لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے موقع پر سی آئی ڈی پولیس نے 17ماہ قبل کراچی کی اختر کالونی سے لاپتہ ہونے والے شہری راحت خان کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راحت خان کے 15ماہ قبل اغوا کے شواہد موجود ہیں، کس قانون کے تحت بغیر کسی مقدمے کے حراست میں رکھا گیاہے۔