21 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:36
شامی فو ج کی تازہ بمباری سے درجنوں افراد ہلاک و زخمی
جیو نیوز - دمشق…شام کی فوج کی جانب سے بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔شام کی مقامی سماجی تنظیم کا کہنا ہے کہ دمشق میں شامی فوجیوں کی بمباری سے متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک مانیٹرنگ گروپ نے کہا ہے کہ شامی فوجیوں نے ائیر کرافٹ اور راکٹ لانچر سے بمباری کی ، حکومت کی جانب سے اب تک ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد تصدیق نہیں کی گئی ہے۔