تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:46

مصر: محمد مرسی کی نظربندی میں توسیع، حسنی مبارک کی رہائی کا حکم

جیو نیوز - قاہرہ … مصر کی فوجی آمریت نے ایک طرف منتخب جمہوری صدر محمد مرسی کی نظربندی میں توسیع کر دی ہے تو دوسری جانب آمریت کی حامی عدلیہ نے سابق آمر حسنی مبارک کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ بدھ کو مقامی عدالت نے مصر کے سابق زیر حراست صدر حسنی مبارک کو ان پر باقی رہ جانے والے ایک مقدمے میں بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ مصری عدالتی ذرائع نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ صدر حسنی مبارک کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا کیونکہ اس سے قبل جب بھی صدر کی رہائی کا عدالتی حکم جاری ہوا ان کو گرفتار رکھنے کیلئے ان پر مزید مقدمات قائم کر دیئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.