21 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:46
شام : سرکاری فوج کا کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ ، ہلاکتیں13سو ہوگئیں
جیو نیوز - دمشق…شام میں سرکاری فوج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد1300تک پہنچ گئی ہے، غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں باغیوں پرسرکاری فوج کے کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد1300تک پہنچ چکی ہے۔دوسری جانبشام کے ایک انسانی حقوق گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری فوج نے کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرکے 13سو سے زائد لوگوں کوہلاک کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بدھ کے صبح دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقہ الغوطہ پر شام کی فضائیہ نے زہریلی گیس سے عوام پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اب تک 1300 افراد لقمہ اجل بن گئے ، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد مزید بڑھنے کی توقع ہے۔عرب ٹی وی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں نوجوان سمیت خواتین اور نونہال بچوں کو تڑپتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ایک معالج کے مطابق سرکاری فوج نے سارین گیس سے حملہ کیا ہے اور صرف زملکا اسپتال میں دو سو افراد کی لاشیں موجود ہیں۔