تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:3

ملائیشیا: بس حادثے میں 37 افراد ہلاک، 16 شدید زخمی

جیو نیوز - کوالالمپور … ملائیشیا کی تاریخ کے بد ترین بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ملائیشیا میں تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر 200 فٹ کی بلندی سے کھائی میں گر گئی، 37 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جن میں24 مرد اور 13 خواتین شامل ہیں جبکہ 16 افراد شدید زخمی ہیں، بس میں 53 افراد سوار تھے جن میں ملائیشین افراد کے علاوہ 1 تھائی اور بنگلہ دیشی بھی شامل ہیں۔ حکام بس حادثے کو ملک کی تاریخ کا بد ترین ٹریفک حادثہ قرار دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.