تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2013
وقت اشاعت: 2:19

سابق صدر حسنی مبارک کو رہائی مل بھی گئی تو نظر بند رکھا جائیگا، مصری حکومت

جیو نیوز - قاہرہ…مصر میں ایمر جنسی نافذ ہے، سابق مصری صدرحسنی مبارک کو آج رہائی مل بھی گئی توانھیں گھرمیں نظر بند رکھا جائے گا۔ مصری کابینہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چونکہ ایمرجنسی نافذہے۔ جس کے قانون کے تحت فوجی حکمراں کی جانب سے انھیں گھرمیں نظربندرکھنے کاحکم دیاگیاہے۔ مصرکے وزیراعظم نے14اگست کوملک میں ایمرجنسی نافذکرنیکااعلان کیاتھا۔بدھ کو مقامی عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو ان پر باقی رہ جانے والے ایک مقدمے میں بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.