تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:30

سکھر اور کوٹری بیراجوں پر پانی کی سطح میں اضا فہ ،کچے کاوسیع علاقہ زیرآب

جیو نیوز - لاہور…سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد اب سندھ کا رخ کرلیا ہے، سکھر اور کوٹری بیراج سے آئندہ چند گھنٹوں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرے گا، فلڈکنٹرول سینٹر نے محکمہ آب پاشی کے عملے کو تمام حساس بندوں اور حفاظتی پشتوں پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔سیلابی ریلوں نے پنجاب کے کئی شہروں،قصبوں،تحصیلوں اور دیہات میں تباہی مچائی،اب یہ ریلے تیزی سے سندھ میں داخل ہورہے ہیں۔سکھر بیراج پر مسلسل پانی بڑھ رہاہے، اس وقت بیراج میں پانی کی آمد 4لاکھ70 ہزار جبکہ اخراج 4 لاکھ 10ہزار کیوسک رکارڈ کیا جارہا ہے،کوٹری بیراج پر بھی پانی کا دباوٴ بڑھ رہا ہے،جہاں2 لاکھ 28ہزارکیوسک سے زائد پانی موجود ہے۔ فلڈکنٹرول سینٹرکے مطابق سکھر اور کوٹری بیراج پر اگلے چند گھنٹوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہوگا،حساس بندوں اورحفاظتی پشتوں پر محکمہ آب پاشی کے عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں،گڈواورسکھر بیراج کے درمیان کچے کے ساڑھے تین سو سے زائد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں، متاثرہ دیہات سے ہزاروں لوگ نقل مکانی بھی کرگئے ہیں، خیرپور میں کچے کے علاقے، لاڑکانہ میں نصرت لوپ بند اور دادو مورو پل پر بھی پانی کے دباوٴ سے سیکڑوں دیہات اور زرعی زمین پانی میں ڈوب گئی ہے۔ادھر پنجاب میں چناب ، ستْلج اور دریائے راوی پنجاب سے متاثر ہونیوالے علاقوں میں بھی متاثرین کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.