تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2013
وقت اشاعت: 20:32

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو جیل سے رہاکردیا گیا

جیو نیوز - قاہرہ … مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو 2 برس بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حسنی مبارک کو قاہرہ کی طرہ جیل سے فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ حسنی مبارک کو فوجی اسپتال میں نظربند رکھا جائے گا۔ مصر کے سابق آمر پر کرپشن اور ملک گیر مظاہروں میں احتجاج کرنے والوں کو قتل کرنے کا حکم دینے کے الزامات تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.