23 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:1
امریکا:کیلی فورنیامیں بس الٹنے سے 55 مسافرزخمی
جیو نیوز - کیلی فورنیا…امریکا کی ریاست کیلی فورنیامیں بس الٹنے سے 55 مسافرزخمی ہوگئے۔ حادثہ لاس اینجلس کی شمال مشرقی ہائی ویزپر پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق تیزرفتار ٹوربس کے ڈرائیورنے لین بدلنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بس بے قابوہوکراْلٹ گئی۔حادثے میں پچپن مسافرزخمی ہوئے۔زخمیوں کوایمبولینسوں اورہیلی کاپٹرزکے ذریعے اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔