23 اگست 2013
وقت اشاعت: 3:17
امریکا میں مردہ قراردیاگیاشخص پینتالیس منٹ بعدپھرزندہ ہوگیا
جیو نیوز - اوہائیو…امریکی ریاست اوہائیومیں مردہ قراردیاگیاشخص پینتالیس منٹ بعدپھرزندہ ہوگیا۔اہل خانہ نے واقعے کو قدرت کاکرشمہ قراردے دیا۔ ریاست اوہائیوکے شہرڈیٹن میں سینتیس برس کے ٹونی ییل کی سانسیں بے ترتیب ہوئیں تواس کی بیوی اسے اسپتال لے گئی جہاں اس کے دل کی دھڑکن رک گئی اوردل نے کام کرنابندکردیاتوکارڈیالوجسٹ ڈاکٹرراجہ نذیرنے اسے مردہ قراردے دیا۔پینتالیس منٹ تک وہ لاش کی طرح ساکت رہا۔اس دوران اس کاسترہ برس کا غم زدہ بیٹا لارنس دوڑتاہواباپ کی لاش سے لپٹ گیااوربے اختیاراس کے لبوں سے نکلاڈیڈتم آج نہیں مرسکتے۔یہ جملہ زبان سے اداہوناتھاکہ ٹونی کے جسم سے لگی مشین میں حرکت ہوئی اورپھروہ باقاعدہ اپناکام کرنے لگی اورٹونی پھرجی اٹھا۔یہ دیکھ کرڈاکٹرراجہ حیران رہ گئے۔ان کاکہنا ہے کہ ایسا نہ پہلے کبھی سنا نہ دیکھا۔اس رازسے پردہ اٹھانے کیلئے تحقیق کررہے ہیں۔واقعے کے بعد ٹونی روبہ صحت ہے، اسے اسپتال سے رخصت کردیاگیاہے اورپیرسے وہ اپنے کام پرواپس جانے کامنصوبہ بنارہاہے۔