23 اگست 2013
وقت اشاعت: 5:26
یمن نے امریکا سے ڈرون طیارے مانگ لیے
جیو نیوز - صنعا …پاکستان کے بعد یمن نے بھی القاعدہ سے لڑنے کیلیے امریکا سے ڈرون طیارے مانگ لیے۔یمن کے صدرعبدالرب منصورہادی نے صنعا میں پولیس کیڈٹس سے خطاب میں کہا کہ انھوں نے امریکا سے مطالبہ کیاہے کہ القاعدہ سے نمٹنے کے لیے یمن کوڈرون طیارے دیے جائیں۔امریکی انتظامیہ سے اس ایشوپربات کی ہے اورانھیں بتایاہے کہ یمن کی فوج ڈرون استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کاکہناتھاکہ القاعدہ کے خلاف ڈرون حملے امریکااوریمن کے درمیان تعاون کاحصہ ہیں۔یمنی صدرنے مزیدکہاکہ القاعدہ کے ارکان اپنے ہتھیارپھینک کریمن کے پرامن شہریوں کی طرح ملک میں رہ سکتے ہیں یمن کے دشمنوں کی طرح نہیں۔بصورت دیگران کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔