23 اگست 2013
وقت اشاعت: 16:9
لاس اینجلس میں ہائے وے پر ٹور بس الٹ گئی، 52 افراد زخمی
جیو نیوز - لاس اینجلس …امریکی شہر لاس اینجلس میں ہائے وے پر ٹور بس الٹ گئی،حادثے میں 52 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔گزشتہ روزلاس اینجلس میں ہائے وے پر بس الٹنے سے 52 افراد زخمی ہوگئے،بس میں زیادہ ترچینی سیاح موجود تھے،حادثے میں 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔10 ایمبولینس اور 4 ہیلی کاپٹر متاثرہ جگہ پر فوری پہنچ گئے۔ہائے وے کی دونوں سڑکیں عارضی بند کر دی گئیں تھیں،جو ایک گھنٹے کے بعد دوبارہ کھول دی گئیں،حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔