23 اگست 2013
وقت اشاعت: 16:25
لبنان کے شہرطرابلس میں دوبم دھماکے، 30افراد ہلاک،2سو زخمی
جیو نیوز - بیروت…لبنان کے شہر طرابلس میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔لبنان کا شمالی شہر طرابلس نماز جمعہ کے بعد دو زور دار بم دھماکوں سے گونج اٹھا، اب تک 30 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ پہلا بم دھماکا لبنان کے سابق وزیر اعظم نجیب میکاتی کے دفتر کے قریب ہوا جبکہ دوسرا بم دھماکا سابق پولیس چیف کے گھر کے قریب ہوا۔ دونوں دھماکوں سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔