تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2013
وقت اشاعت: 16:25

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے لگی

جیو نیوز - سکرامنٹو…امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے،فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے یوسمائٹ نیشنل پارک میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی طور پر61 ہزار ایکڑ رقبے تک پھیلی ہوئی آگ کے رقبہ میں تین گنا اضافہ ہوگیاہے۔ فائر فائٹرز علاقے کو آگ سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،ریسکیو عملے نے سیکڑوں لوگوں سے علاقہ خالی کرا لیا ہے۔ آگ نے 2 مکانات اور 7 عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ آگ اتنی تیزی سے پھیل رہی ہے کہ فائرفائٹرز اس پر قابو نہیں کر پا رہے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں۔تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.