تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2013
وقت اشاعت: 21:14

شام میں کشیدگی کے باعث 20 لاکھ بچے بے گھرہوچکے،اقوام متحدہ

جیو نیوز - نیویارک…اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کی صورتحال کے باعث وہاں 20 لاکھ سے زائد بچے بے گھر ہوچکے ہیں، لاکھوں بچے بیرون ملک فرار ہوگئے ۔اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین اور یونیسف کا کہنا ہے کہ شام میں اب تک بیس لاکھ سے زائد بچے بے گھر ہو چکے ہیں اور وہاں سے بھاگنے والے تین چوتھائی بچوں کی عمریں گیارہ سال سے کم ہیں۔جولبنان، اردن، ترکی، عراق اور مصر پہنچ رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اینٹونیو کا کہنا ہے کہ شام کے نوجوان اپنے گھروں، خاندان کے افراد اور مستقبل کھو رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.