23 اگست 2013
وقت اشاعت: 22:36
عراق میں خود کش حملہ، 25 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
جیو نیوز - بغداد…عراقی دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے میں 25 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکا شمالی بغداد کے ایک کیفے میں ہوا۔ خودکش حملہ آور نے خود کو اس وقت اڑالیا جب کیفے لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہواتھا۔ جمعے کو عراق میں تشدد کے دیگر واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ سیکیورٹی حکام نے القاعدہ کے اہم رہنما کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔