تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اگست 2013
وقت اشاعت: 23:41

واشنگٹن: امریکی فوجی رابرٹ بیلز کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

جیو نیوز - واشنگٹن…افغانستان میں شہریوں کو قتل کرنے کے جرم میں امریکی فوجی رابرٹ بیلزکوعمرقیدکی سزاسنادی گئی۔ امریکی فوجی رابرٹ بیلزنے فوجی جیوری کے ارکان کے سامنے اپنے جرم کااعتراف کرلیا۔ رابرٹ نے مارچ 2012 میں افغانستان کے صوبے قندھارکے ایک گاوٴں میں فائرنگ کرکے 16 شہریوں کوقتل کردیاتھا۔مرنے والوں میں زیادہ تعدادبچوں اورخواتین کی تھی۔ مجرم نے گزشتہ روزاپنے فعل پر ندامت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ قراردیاتھا۔ پروسیکیوٹرکاکہناہے کہ رابرٹ نے انفرادی طورپرفائرنگ کرکے نہتے اوربے گناہ شہریوں کوہلاک کیا۔ واقعے کے بارے میں اس نے اپنے ساتھی سپاہی کوبتایاجس کی اطلاع پررابرٹ کوحراست میں لیاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.