تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:6

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا

جیو نیوز - سیکرامنٹو…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا،آگ تیزی سے جنگل میں پھیل رہی ہے۔کیلی فورنیاکے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا،گزشتہ ہفتے لگنے والی آگ تیزی سے جنگل میں پھیل رہی ہے۔یوسمائٹ نیشنل پارک میں لگی آگ سے سان فرانسکو کو بجلی فراہم کرنے والی پاور لائنز کو بھی خطرہ ہے۔بجلی کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے بعد شہر کی بجلی منقطع ہوگئی ہے،جس کے بعد گورنر نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ہیلی کاپٹر سے کیمیکل کے ذریعے آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.