تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اگست 2013
وقت اشاعت: 14:27

امریکا کاشامی تنازع میں مداخلت کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کے مطابق امریکا شامی تنازع میں مداخلت کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور کر رہا ہے۔اسی سلسلے میں امریکی بحری بیڑہ بحیرہ روم کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی بحری فوج کی پوزیشن تبدیل کر نا شروع کر دی ہے اور ایک بحری بیڑہ بحرہ روم کی طرف روانہ کردیا ہے،تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے شام پر فوجی اقدام سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ایک امریکی دفاعی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتا یا کہ امریکا بحرہ روم میں جنگی جہازوں کی تعداد 3 سے بڑھاکر4 کررہا ہے۔ بحرہ روم روانہ کئے جانے والاجہاز کروز میزائل سیلیس ہے۔اہلکار نے کہا کہ امریکی بحریہ کو شام پر حملے کا ابھی کوئی حکم نہیں ملا ہے۔ واشنگٹن میں ایک امریکی عہدیدارنے بتایاکہ آج صدراوباما کے سلامتی کے مشیروں کااجلاس ہوگا جس میں شام کی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کیاستعمال پردمشق کیخلاف ممکنہ فوجی کارروائی سمیت مختلف اقدامات پرغورکیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.