24 اگست 2013
وقت اشاعت: 14:27
ایران کی شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بھرپورمذمت
جیو نیوز - تہران…ایران کے صدر نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بھرپور مذمت کی ہے۔اور مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری دُنیا بھر میں اِن ہتھیاروں کے استعمال کو روکے۔ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں جن سے بڑی تعداد میں معصوم لوگوں کی ہلاکت ہوئی اور آج ملک میں صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران خود بھی 1980سے 1988 کی عراق کے ساتھ جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا شکار رہا ہے۔ ایران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مکمل طور پر اور بھرپور طریقے سے مذمت کرتا ہے۔انہوں نے عالمی برادی سے مطالبہ کیا کہ دُنیا بھر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکے۔