تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:56

بھارت:گینگ ریپ کا چوتھا ملزم بھی گرفتار

جیو نیوز - ممبئی…بھارت میں خاتون صحافی کے ساتھ زیادتی کرنے والے چوتھے ملزم کو بھی حراست میں لے لیاگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں پولیس نے 22سالہ خاتون فوٹو جرنلسٹ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں چوتھے ملزم قاسم بنگالی کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔جو مبینہ ریپ گینگ کا سربراہ ہے ، 5ویں ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے ، گزشتہ روز دو ملزمان کو گرفتار کیاگیا تھا، پہلے سے گرفتار دو ملزمان میں سے ایک ملزم کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے۔ خاتون فوٹو جرنلسٹ کو جمعرات کی شام ڈیوٹی کے دوران زیادتی کانشانہ بنایاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.