تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:32

شام کیمیائی حملے سے متاثرہ علاقے تک فوری رسائی دے،جان کیری

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے شام سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ کیمیائی حملے سے متاثرہ علاقے تک فوری رسائی دی جائے۔امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ مطالبہ اپنے شامی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ ادھرشامی وزیر اطلاعات عمر الزوبی نے لبنانی ٹی وی کو انٹرویو میں دھمکی دی کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شامی حکومت کے خلاف کارروائی کی گئی تو اس سے صرف شام ہی نہیں بلکہ پوراخطہ آگ کی لپیٹ میں آجائیگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس اراک جی کا بھی کہنا ہے کہ شام میں امریکی مداخلت سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جنگی طیارے بھجنے سے مسائل حل نہیں بلکہ اس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔ کل امریکی صدر اوباما اور برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان بھی شام کے مسئلے پر ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں اتحادیوں کے ممکنہ ردِ عمل پر غور کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.