تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:5

چین کے صوبہ ہنان میں سمندری طوفان ترامی نے تباہی مچادی

جیو نیوز - ہنان/چین…چین کے صوبے ہنان میں سمندری طوفان ترامی نے تباہی مچارکھی ہے،سیکڑوں لوگ سیلابی صورتحال کے باعث نقل مکانی پر مجبورہوگئے۔ترامی طوفان کے باعث شدید بارشوں سے دریاوٴں میں بھی طغیانی آگئی ہے۔سیلاب سے سڑکیں اور فصلیں زیرآب آگئی ہیں۔جبکہ امدادی ٹیمیں ڈیم کوبچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں۔ اُدھرساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی وجہ سے سیکڑوں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبورہوگئے ہیں۔طوفان سے متاثر ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ تک جا پہنچی ہے۔جیانگشی میں ترامی سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.