26 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:21
چین:اُڑانے بھرتے جہاز میں آتشزدگی،بھگدڑ میں 12 مسافر زخمی
جیو نیوز - بیجنگ…چین کے ایک ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے دوران جہاز میں آگ لگ گئی،بھگدڑ میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔چین کے شہرشین ژین Shenzhen کے ہوائی اڈے سے اُڑنے والے جیٹ لائنر میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس کے باعث مسافروں کو فوری جہاز سے باہر نکالا گیا۔ اس بھگڈر میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔67 مسافروں کو دوسری پرواز سے اپنی منزلوں کی جانب روانہ کیاگیا۔ حادثے کی وجہ سے دوسری پروازیں متاثر نہیں ہوئیں۔